چیئرمین پیمراکا فیصل آباداور سرگودھا ریجن میں غیرقانونی انڈین مواد اور ڈی ٹی ایچ کے خلاف جاری کاروائیوں کا جائزہ، مہم کو مزید فعال بنانے پر زور

جمعہ 23 اگست 2019 17:45

چیئرمین پیمراکا فیصل آباداور سرگودھا ریجن میں غیرقانونی انڈین مواد اور ڈی ٹی ایچ کے خلاف جاری کاروائیوں کا جائزہ، مہم کو مزید فعال بنانے پر زور
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) چیئرمین پیمرا جناب محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل دفاتر فیصل آباد اور سرگودھا کا دورہ کیا۔ چیئرمین پیمرا کو دونوں ریجنل دفاتر کی لائسنسنگ، قوانین کے نفاذ، انڈین چینلز کے خلاف کاروائی اور دیگر عملی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دورے کے موقع پر چیئرمین پیمرا نے سرگودھا، چنیوٹ، بھکر، خوشاب، جھنگ، فیصل آباد، میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگ اور ننکانہ کے کیبل آپریٹرز کے وفودسے ملاقاتیں کیں اور حالیہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی اور متنبہ کیا کہ پیمرا انفوسمنٹ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کیبل نیٹ ورکس پر غیرقانونی چینلز دکھانے کیلئے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کرنے کا مجاز ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ کیبل آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائے گا۔ چیئرمین پیمرا نے مذکورہ ریجنل دفاتر کے افسران سے کہا کہ وہ پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ و مشاورت کو یقینی بنائیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انڈین چینلز اور انڈین مواد کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر تمام کیبل آپریٹرز اور یونین کے عہدیداران نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم میں پیمرا کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مزیدبرآںچیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرزکے نمائندگان کو اُن کے جا ئز مطالبات کو پوراکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز) محمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل( ایڈمن) حاجی آدم، جنرل منیجر (میڈیاو تعلقاتِ عامہ) محمد طاہر،سیکریٹری ٹو اتھارٹی فخر الدین مغل و دیگر پیمرا افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں