فیصل آباد میں بچے اغوا کرکے کام کروانے والے گروہ کا انکشاف

14 ماہ بعد گھر لوٹنے والے بچے نے حیران کن انکشافات کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 14:55

فیصل آباد میں بچے اغوا کرکے کام کروانے والے گروہ کا انکشاف
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) فیصل آباد میں بچے اغوا کر کے بعدازاں کام کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں ایک ایسے گروہ کا اانکشاف ہوا ہے جو بچوں کو اغوا کرتا ہے اور اس کے بعد ان سے کام کرواتا ہے۔اسی گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والا عبدالرحمن بھی 14 ماہ بعد گھر پہنچ گیا ہے۔گھر لوٹنے والے بچے نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اغوا کے بعد جہاں رکھ گیا وہاں اور بھی بچے موجود تھے۔

بچے نے مزید بتایا کہ کسی نے مجھ سے ایڈرس پوچھا جب میں وہ بتانے لگا تو اچانک ہی میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔جب میری آنکھ کھلی تو وہاں اور بھی کئی بچے موجود تھے۔وہاں پر بچے رو بھی رہے تھے لیکن کسی کی مجال نہیں تھی کہ آنکھ اٹھا کر اوپر دیکھے کہ کون آیا ہے۔

(جاری ہے)

وہاں پر کمسن بچے ماں باپ کو آوازیں لگا رہے تھے۔اس کے بعد وہاں موجود ایک شخص نے کہا کہ اس کو بھی کام پر لگاؤ۔

میں بہت زیادہ چلایا۔
وہاں پر بچوں کو کہا جاتا تھا کہ جو کام کرے گا اسے ہی والدین سے ملوایا جائے گا۔جب کہ اس سلسلے میں لوگوں نے 2 ملزمان کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کیا ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں رواں سال کے پہلی7ماہ کے دوران 29 بچوں سمیت 292 مردوں و خواتین کو اغواء کیا گیا۔ٹی پولیس فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ رواں سال فیصل آباد کے مختلف تھانہ جات میں 29بچوں ، 168خواتین اور 96مردوں سمیت 292 افراد کے اغواء کی رپورٹس درج کروائی گئیں۔

انہوں نے بتایاکہ اس عرصہ کے دوران اغواء کئے گئے بچوں ، خواتین اور مردوں کی بازیابی کی شرح سو فیصد رہی۔انہوںنے بتایا کہ ز یادہ تر رپورٹوں میں گمشدگی کے واقعات میں اغواء کا تاثر دیا گیا تاہم بعد ازاں بازیابی کے بعد جرم کی کیفیت واضح نہ ہوسکی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں