تنقید برائے تنقید کرنیوالوں کو وزیراعظم عمران خان کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو ر ہیں ملک اس وقت انارکی کا متحمل نہیں ،میاں فرخ حبیب

)چلے ہوئے کارتوسوں کو عوام اچھی طرح جان چکی ہیں کہ وہ ملک و قوم کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ اپنے روزگار اور لوٹی ہوئی دولت کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں مولانافضل الرحمان کی سر گرمیوں سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے، اس کا فائدہ ہمارے ازلی دشمن کو ہوگا ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

ق*فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو وزیراعظم عمران خان کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی ہیں ۔ملک اس وقت انارکی کا متحمل نہیں ہے جو لوگ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں انہیں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

چلے ہوئے کارتوسوں کو عوام اچھی طرح جان چکی ہیں کہ وہ ملک و قوم کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ اپنے روزگار اور لوٹی ہوئی دولت کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ۔ مولانافضل الرحمان کی سر گرمیوں سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس کا فائدہ ہمارے ازلی دشمن کو ہوگا ۔ اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک و قوم کے مفادات کو پس پشت ڈالنے والے ملک او رقوم کی حالت پر رحم کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میںپاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے چین کے کامیاب دورے سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی ۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث بیمار ہونے والی صنعتو ں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار میسر آئے گا اور ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا جبکہ وزیر اعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں انٹرن شپ کا موقع ملے گا ۔

سرکاری ادارے نوجوانوں کو ان شعبوں میں انٹرن شپ کرائیں گے جن شعبوں میں نوجوان اپنا کاروبار شروع کرکے اپنا روزگار بھی کما سکیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے کرپش ختم کرکے ایسے اقدامات اٹھا دئیے ہ یں کہ ملک کو درپیش بحران حل ہونے لگے ہیں اور ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلنے لگے ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں