ٌا یک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے 20لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا ، خالد محمود چوہدری

حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی وعدے فراموش کر دیئے ہیں پر یم یونین ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاجی تحریک چلائے گی، رہنماء ر ریلوے پریم یونین

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

wفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) ا یک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے 20لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا ہے۔ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیاہے، پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی وعدے فراموش کر دیئے ہیں، مراعات یافتہ طبقہ کو تو مزید نواز دیا ہے مگردن رات اپنے وطن کی خدمت پر معمور ملازمین کو کسی قسم کا ریلیف نہ دے کر ان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے، پر یم یونین ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے قائد حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں احتجاجی تحریک چلائے گی، کراچی سے پشاور تک دما دم مست قلندر ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار ریلوے پریم یونین کے راہنما خالد محمود چوہدری نے ریلوے اسٹیشن پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںزونل صدر ملک محمد بشیر، سیکرٹری بائو طاہر، باسط شفیق ،محمد آصف جاوید،محمد نعیم اختر،محمد رمضان، عمران کاہلوں ،عدنان خٹک،محمد یونس بٹ، نادر شاہ، ظہیرالدین بابر، نورالدین اور دیگر زونل ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی خوشحالی نظر آتی ہے تو اس کی وجہ مزدوروں کی دن رات کی محنت ہے ،پی ٹی آئی حکومت نہ اپنے منشور پر عمل کرسکی اورنہ ہی کوئی لیبر پالیسی بنا سکی ہے۔ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ظالم جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کوملک کے غریب عوام کے مسائل کا نہ احساس ہے اور نہ ہی وہ ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کون لیگ اور پیپلز پارٹی کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ حکومت غربت کے خاتمہ کے بجائے غریب کا خاتمہ چاہتی ہے ، غریب سرکاری ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں