تاجر برادری نے 29-28 اکتوبر کو دو روزہ مکمل شٹر ڈاؤن کیلئے حکمت عملی طے کر لی

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:55

تاجر برادری نے 29-28 اکتوبر کو دو روزہ مکمل شٹر ڈاؤن کیلئے حکمت عملی طے کر لی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) فیصل آباد کی تاجر برادری نے 29-28اکتوبر کو دو روزہ مکمل شٹر ڈاؤن کیلئے حکمت عملی طے کر لی‘ دو روزہ ہڑتال کے دوران فیصل آبادمیں کاروباری مراکز بند رہیں گے آن لائن کے مطابق سپریم انجمن تاجران کا ایک اجلاس گول کریانہ بازار میں ہوا۔ جس میں سابق ایم این اے سرپرست میاں عبدالمنان صدر حاجی محمد اسلم بھلی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم جنرل سیکرٹری سپریم انجمن تاجران رانا ایوب اسلم منج‘ محمد امین بٹ‘ حاحی محمد عابد‘ آفتاب بٹ‘ ملک شاہد رسول‘ حاجی عطاء محمد‘ شیخ محمد فاضل‘ رانا اکرام اللہ خاں‘ صدر انجمن تاجران کارخانہ بازار ذیشان ظفر‘ خالد جٹ‘ شہباز گل بٹ‘ مرزا یوسف مغل‘ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تاجر لیڈر الحاج محمد نواز وہرہ کی وفات پر گہری تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی نیز تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی تاجر کاز کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا علاوہ ازیں اس اہم اجلاس میں مورخہ 28اور 29اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کے ضمن میں بھی غور و خوض کیا گیا اور متفقہ طور پر یہ طے پایا گیا کہ دو روزہ ہڑتال کے دوران فیصل آبادمیں کاروباری مراکز بند رہیں گے کیونکہ حکومت اور ایف بی آر نے شناختی کارڈ اور سیلز ٹیکس کے معاملہ پر کوئی لچک نہیں دکھائی‘ کاروباری حالات انتہائی ابتر ہو چکے ہیں بعد ازاں سپریم انجمن تاجران کا مذکورہ وفد پائما کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں پہنچا‘ میاں شیخ شاہد اکرم گچھا‘ معظم علی شیخ‘ رضوان لیاقت‘ شفیق میانداد‘ چوہدری جواد اصغر‘ اور دیگر نے خوش آمدید کہا سپریم انجمن تاجران نے سوتر منڈی کی تمام کاروباری برادری سے اظہار یک جہتی کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت کسی تاخیر کے بغیر صنعت کار اور تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لے اور اسلام آباد میں طلب کر کے مذاکرات کو یقینی بنائے۔ اس کے بعد تاجروں کا یہ وفد حاجی محمد اسلم بھلی کی قیادت میں کارخانہ بازار پہنچا‘ اور گرے کلاتھ ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ جلسہ میں شرکت کی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں