وفاقی وزراء علی زیدی اور نور الحق قادری کی مفتی محمد نعیم سے ملاقات

ہم مدارس کے طلباء کی دھرنے اور احتجاج میں شرکت کی شدید مخالفت کرتے ہیں،مفتی محمد نعیم کا اعلان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:25

وفاقی وزراء علی زیدی اور نور الحق قادری کی مفتی محمد نعیم سے ملاقات
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزراء علی زیدی اور نور الحق قادری نے جامع بنوریہ کے مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی۔ جامع بنوریہ کے مفتی محمد نعیم نے بڑا اعلان کیا کہ ہم مدارس کے طلباء کی دھرنے اور احتجاج میں شرکت کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تمام مدارس سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی دھرنے ، ریلی یا ایسے کسی بھی پروگرام میں طلباء شرکت نہ کریں۔

ریلی میں شریک طلباء اگر زخمی ہوئے تو مدارس بدنام ہوں گے، ایسی صورتحال میں دنیا میں اپنے طلباء کا تعارف نہیں کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جامع میں 53 ممالک سے طلباء دینی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ادارے کو اگر سیاسی عزائم کے لئے استعمال کیا تو کوئی ملک اپنے طلباء یہاں نہیں بھیجے گا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں