م*فیصل آباد،فیکٹری اور زیر تعمیر بلڈنگ پر کام کے دوران دو نوجوانوں کو کرنٹ لگ گیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

gفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) فیکٹری اور زیر تعمیر بلڈنگ پر کام کے دوران دو نوجوانوں کو کرنٹ لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ اویس ولد اقبال ساکن منصور آباد فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے اسے سول ہسپتال داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوٹ ادو کا رہائشی 30 سالہ شہزاد ولد اعجاز ڈجکوٹ میں زیر تعمیر بلڈنگ پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران اوپر گزرنے والی بجلی کی تاروں سے اسے کرنٹ لگ گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں