ھ*فیصل آباد ،تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

ک*فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 102 ج ب کا رہائشی 35 سالہ اظہر محمود ولد سلطان علی الصبح اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر 23 ج ب جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔ تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں