فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

10عدد پسٹل،3.043کلوگرام چرس اور76لیٹر شراب برآمد ،06مجرم اشتہاری گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 20:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) سی پی اوفیصل آباداظہر اکرم کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب06مجرم اشتہاری کو گرفتارکیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی10عدد پسٹل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئی3.043کلو گرام چرس اور76لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابقتھانہ غلام محمد آباد پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم عمران کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.080کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1710/19بجرم 9C/CNSAتھانہ غلام محمد آباد ،تھانہ صدرپولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد شفیق کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.200کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1469/19بجرم 9C/CNSAتھانہ صدر،تھانہ صدرپولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد آفتاب کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی16لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1468/19بجرم3/4PHOتھانہ صدر،تھانہ کرٴْپولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم ناصر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی40لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر298/19بجرم3/4PHOتھانہ کرٴْاور تھانہ مرید والہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد نوید کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر323/19بجرم3/4PHOتھانہ مرید والہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں