فیصل آباد کی ہونہار طالبہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کر لیے

میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے گولڈ،سلور اور برونز میڈلز حاصل کیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:02

فیصل آباد کی ہونہار طالبہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کر لیے
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر 2019ء) فیصل آباد کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کیے جن میں گولڈ،سلور اور برونز میڈل شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میڈیکل کے 416 طلبا اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔100سے زائد طلبا و طالبات کو مختلف ائیرز میں نمایاں پوزیشنز سمیٹنے پر گولڈ، سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔

بی ڈی ایس کی طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے مختلف پروگرامز میں نمایاں نمبر حاصل کیے اور 16 میڈلز اپنے نام کیے۔جب کہ 9میڈ لز مختلف مضامین مین سب سے نمایاں پوزیشن پر حاصل کیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد کی رہائشی میڈیکل کی ہونہار طالبہ نے اپنے کانووکیشن میں 18 گولڈ میڈلز حاصل کیے تھے۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے طالبہ کو 18 گولڈ میڈلز پہنائے تھے۔

یہ گولڈ میڈلز ہونہار طالبہ کو امتحانات میں پوزیشن لینے، سب سے زیادہ نمبرز لینے اور بہترین کارکردگی پر پہنائے گئے تھے۔ اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھا اور ہال میں موجود دیگر طلبا اور اُساتذہ نے اس محنتی طالبہ کو خوب سراہا جس میں اپنی محنت اور لگن سے قابل تعریف کامیابی حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر طالبہ کے 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے اس محنتی اور ہونہار طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے طلبا زندگی کے ہر شعبے میں محنت اور لگن کے ساتھ اپنا نام کما سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 18 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ کا نام ڈاکٹر رعنا اسلم تھا۔ اس طالبہ کی ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک نقاب پوش طالبہ نے 18 گولڈ میڈلز حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ نقاب ہرگز ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ بلکہ اگر محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو ہر صورت کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں