حکومت پنجاب کھیلوں کی ترویج وترقی اورکھلاڑیوں کوان کی دہلیز پر سپورٹس فیسلٹیز کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹ

اتوار 19 جنوری 2020 19:21

ًفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کھیلوں کی ترویج وترقی اورکھلاڑیوں کوان کی دہلیز پر سپورٹس فیسلٹیز کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں دستیاب گرائونڈز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے انہوں نے فیصل آباد دورہ کے دوران ڈویژنل کمشنر عشرت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی پنجاب محمد حسن کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ۔انہوں نے سپورٹس افسران سے کہا کہ وہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈینیشن رکھتے ہوئے دستیاب جگہوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے لئے بروئے کار لایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بوائز کے ساتھ ساتھ گرلز کھلاڑیوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ۔سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کو آگے بڑھائیں۔اس سلسلے میں کمالیہ سے ملنے والی نادر وتاریخی نوادرات کی حفاظت کیساتھ ساتھ شائقین کو آگاہ کریں۔انہوں نے ہاکی سٹیڈیم سمیت دیگر منصوبوں کی تعمیروتزئین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سپورٹس کے میدان میں فیصل آباد ڈویژن کو نمایاں مقام حاصل ہے جس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے اقدامات میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں