ٹ*فیصل آباد،اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر تھانہ گڑھ کے ایس ایچ معطل

]چار تھانیداروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری

ہفتہ 22 فروری 2020 18:45

ق فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر تھانہ گڑھ کے ایس ایچ کو معطل کرنے سمیت چار تھانیداروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر وسیم اسلم کو اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر لائن حاضر کرتے ہوئے پولیس لائن بھجوا دیا جبکہ اس کی جگہ تھانہ بلوچنی کے سب انسپکٹر اکمل جمال کو ایس ایچ او تھانہ گڑھ تعینات کر دیا جبکہ ناقص کارکردگی پر تھانہ لنڈیانوالہ میں تعینات ایس ایچ او محمد ریاض کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر پولیس لائن سے مناظر لک کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں