ظ*فیصل آباد، ڈکیتی‘چوری وراہزنی کی مزید 90سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

Uسرراہ نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں‘ چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی‘گھریلو بھاری مالیت کا سامان بھی چرا لیا

اتوار 23 فروری 2020 21:20

ب*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) شہر اور گردونواح مین ڈکیتی‘چوری وراہزنی کی مزید 90سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں‘ چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی‘گھریلو بھاری مالیت کا سامان بھی چرا لیا‘آن لائن کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ جوہر کالونی سے دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں حارث نامی شہرسے 40ہزار روپے کی نقدی ار وموٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے،پیپلزکالونی کے علاقہ سے دو مسلح داکوئوں نے عاطف نامی شخص سے موبائل فون اور 5ہزارروپے کی نقدی چھین لی، تھانہ صدر جرانوالہ کے علاقہ میں علی پور بنگلہ سے بھولا کے گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے نقدی 80 ہزار ‘1تولے سونا اور موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی اے کے 598ماڈل 2019 چھین لی‘تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار سٹاپ نمبر 3 میں سلمان سے نقدی 9 ہزار ‘موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی گئی‘ پولیس نے واردات بوگس قرار دیدی‘تھانہ سٹی جڑانوالہ کے چک 239گ ب میں ساجد کے گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی‘ صدر جڑانوالہ کے چک 58گ ب میں ندیم سے موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی کیو 9348ماڈل 2010وموبائل فون چھین لیا‘ ڈی گرائونڈ میں فیضان کی گاڑی بھی چھین لی گئی‘ پولیس نے واردات بوگس قرار دے دی ‘ڈجکوٹ کے علاقہ میں عمران اور محمد شفیق کی موٹرسائیکلیں بھی مسلح افراد نے چھین لیں‘ تھانہ ٹھیکری والہ میں 64ج ب سے ندیم کی موٹرسائیکل بھی چھین لی۔

(جاری ہے)

گلبرگ بغدادی عامر کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی ایکس 6595ماڈل 2019چھین لی گئی‘صدر سمندری کے علاقہ میں اعجاز‘ ٹھٹھہ پل میں ادیان کو بھی لوٹ لیاگیا‘باہلک کے علاقہ 607گ ب میں جاوید کے گھر سے بھی مسلح افراد نے نقدی وقیمتی اشیاء لوٹ لیں‘مکوآنہ بائی پاس پر حنیف سے مسلح افراد نے نقدی وموبائل فون چھین لیا‘ اشرف آباد میں بلال‘242ر۔ب میں عمران‘خانوآنہ سے عمر‘سرگودھا روڈ محلہ شاہ آباد میں عابد‘193ر۔

ب میں سبطین ‘جھنگ روڈ جھوٹا بائی پاس سے ناصر‘مدینہ کالونی میں ناصر‘مدینہ ٹائون میں فضیلت ‘صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں احسان علی‘بچیکی سٹاپ سے فیصل اور 364گ ب میں اعجاز بھی وارداتوں کے دوران بھاری مال وزر سے ہاتھ دھو بیٹھے‘غلام محمد آباد سبزی منڈی میں عبدالعزیز‘چن ون روڈ پر عامر‘طارق آباد میں نعمان‘الٰہی آباد میں جنید‘پیپلزکالونی میں علی‘جھنگ بازار سے سانول‘چکوموڑ میں زاہد بھی لٹ گئے تھانہ جھمرہ کے علاقہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب عرفان کی کوکا کولا ایجنسی میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے نقدی وموٹرسائیکل نمبری 4051چھینی‘سینٹرل جیل کے قریب رانا اعجاز سے 10ہزار کی نقدی‘موبائل فون چھین لیاگیا‘جھنگ بازار کے علاقہ میں افضل کی موٹرسائیکل ایف ڈی اے 2183ماڈل 2013چور لے اڑے‘صدر کے علاقہ میں قبرستان موڑ پر منظور کو لوٹ لیاگیا‘58گ ب میں ندیم سے موٹرسائیکل ونقدی چھین لی گئی‘رشید نگر سمن آباد میں شاہد‘سلیمی چوک میں عامر‘سول ہسپتال سے وحید‘وکیلاں والا گلی میں فرمان کی موٹرسائیکلیں چرا لی گئیں‘صدر کے علاقہ میں رفحان ملز کے قریب سرفراز کی حویلی سے تین بھینسیں چور لے اڑے‘ بخاری چوک میں زاہد سے 2ہزار‘منصور آباد کے علاقہ میں ابوبکر کی دکان سے 10ہزار سیف آباد میں نصیر سے 30ہزار کی نقدی وموبائل فون لوٹ لیاگیا‘ساہیانوالہ میں زاہد‘کشمیر پل پر بابو کو لوٹ لیاگیا‘غلام محمد آباد پنج پلیاں پر ظفر کی موٹرسائیکلیں چھین لی گئی نثار کالونی میں زاہد سے نقدی چھین لی گئی‘شالیمار پارک پر خالہ منیر‘ربانی کالونی سے منصوراسلم‘محمود ٹائون میں خورشید بی بی‘آئیڈیل بکری کے قریب قیصر علی بھی قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

ڈجکوٹ میں غلام رسول‘عبدالستار‘227گ ب میں معین قمر‘215ر۔ب میں امین بھی لٹ گئے‘214ر۔ب میں عبدالوہاب کی موٹرسائیکل بھی ڈاکوئوں نے چھین لی‘214ر۔ب میں آصف کی موٹرسائیکل ایف ڈی وائی 4712چور لے اڑے‘231ر۔ب میں ریاض کی دو گائے حویلی سے چوری ہو گئیں 232ر۔ب میں ذوالفقار علی کے زرعی فارم ہائوس سے چور واٹر پمپ‘ڈرل‘گیس سلنڈر لے اڑے‘ 67ج ب میں میاں بشیر سے مسلح افراد نے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی لوٹ لی‘420گ ب میں شاہد فرید کے گھر سے تالے توڑ کر چور نقدی‘طلائی زیورات وگھریلو سامان لے اڑے‘قصبہ تاندلہ میں ارسلان کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی گڑھ فتح شاہ میں عاقب جاوید کی کریانہ دوکان سے نقب لگا کر بھاری سامان‘نقدی چرا لی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں