محکمہ صحت کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے سٹینڈ بائی رہنے کے احکامات جاری

اتوار 23 فروری 2020 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) محکمہ صحت نے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے سٹینڈ بائی رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں سرکاری ہسپتالوں میں چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹس ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹس 24 گھنٹے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے صبح، شام اور رات کو اپنے فرائض سرانجام دینے کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں