۵بزدارحکومت مستحقین کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ، چوہدری ظہیر الدین

بدھ 26 فروری 2020 21:30

ع*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) بزدارحکومت مستحقین کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اورزکوة فنڈز کو شفاف انداز میں حقداروں تک پہنچا رہے ہیں اس سلسلے میں زکوة کمیٹی کے عہدیداران کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔یہ بات صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ پی پی 99، 100کے چیئرمینز زکوٰة وعشرکمیٹی کو ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی وایم پی اے چوہدری علی اختر خاں بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مستحقین افراد کو ذمہ داری کے ساتھ ان کا حق دلوانے کے لئے آئندہ بھی چیئرمین زکوةوعشرکمیٹی فعال کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے جس کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

اس موقع پر ضلعی چیئرمین زکوة کمیٹی رانا جاوید اشرف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری تیمورعلی خاں، چوہدری عمران یوسف، تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ رانا بلال مصطفیٰ، چوہدری عظیم الحسن، رانا محمد آصف بھی موجود تھے جنہوں نے نو منتخب چیئرمینززکوة وعشر کمیٹی کو ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ حقداروں تک حق پہنچانے کے لیے متحرک رہیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں