عالمی وبا کورونا سے تباہ حال شعبہ جات کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف کا اعلان امید کی کرن ثابت ہوگا ،صدر پاکستان کسان بورڈ

بدھ 25 مارچ 2020 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ملک بھر میں لاک ڈائوں اور عالمی وبا کورونا سے تباہ حال شعبہ جات کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف کا اعلان امید کی کرن ثابت ہوگا جبکہ چھوٹی و بڑی صنعتوںاور زراعت کیلئی100ارب روپے مختص کرنے سے کاشتکاروں کو سستی کھادیں و بیج دستیاب ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر میاں ریحان الحق نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پورا ملک اس وقت آزمائش کی انتہائی مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے اس لیے ہم سب کوبحثیت قوم ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مذکورہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تقلید کرنا ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی مٹی کا قرض چکانے کیلئے نہ صرف حکومت کے ساتھ ساتھ کندھے سے کندھا جوڑ کر کھڑے ہوجائیں بلکہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے بھی دل کھول کر آگے بڑھیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں