یونیورسٹی کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، آن لائن کلاسز اور امتحانات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ترجمان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد

منگل 14 جولائی 2020 16:50

ْ فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ کورونا وائرس کی وباء اور موسم گرما کی تعطیلات کے باعث جی سی یونیورسٹی کھولنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم آن لائن کلاسزکامیابی سے جاری ہیں لیکن جونہی اس ضمن میں ایچ ای سی کا کوئی فیصلہ سامنے آیا اس پر فوری عمل کیا جا ئے گا۔

منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومت یونیورسٹیز کھولنے کے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی تمام یونیورسٹیز پر اس کا اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی ہدایت پر ایڈمن بلاک کے تمام سٹاف کو بلایا گیا ہے اسی طرح کچھ اساتذہ بھی ایس او پیز کے تحت ۱ٓرہے ہیں جبکہ باقی تمام اساتذہ گھروں پر ہی ۱ٓن لائن کلاسز لے رہے ہیںاورطلباء و طالبات بھی۱ٓن لائن کلاسز میں اپنے گھروں سے ہی شریک ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وی سی نے حکم جاری کیا ہے کہ اساتذہ سمیت یونیورسٹی کا تمام عملہ ۱ٓن کال رہے گا جسے کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیم کی ترقی اور بلا تعطل تدریسی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر حکومت نے ای لرننگ کا جو پروگرام تشکیل دیا ہے اس کے عین مطابق یونیورسٹی میں ۱ٓن لائن کلاسزکامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس اور لا ک ڈائون کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اسلئے وی سی کے حکم کے مطابق ریگولر کلاسز کو بند کرکے کورونا ایس او پیز کے تحت ۱ٓن لائن کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے ۱ٓن لائن تعلیمی پروگرام کے مطابق یونیورسٹی کی ٹیم کی طرف سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے ایک متبادل جامع تعلیمی نظام تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ۱ٓ ن لائن اکیڈمک کونسل کے ایس او پیز کے مطابق تمام کورسز کو تیار کیا گیا ہے اوراس بات کاخاص خیال رکھا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رہے ۔انہوں نے کہا کہ ۱ٓن لائن کے اس نظام کے کنوینر اور کو ۱ٓرڈینیٹر وی سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال ہیںجبکہ تمام شعبہ جات کے سربراہان ، ڈینز، چیئرمینز، ڈائریکٹرایڈوانس سٹڈیز، ڈائریکٹر انہا نسمنٹ سیل اور منیجر ۱ٓئی ٹی اس پروگرام کے ممبرز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی ایچ ای سی قوانین کے تحت نامزد کردہ کونسل کے مطابق تمام ۱ٓن لائن کلاسزکروانے کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے بتایا کہ۱ٓن لائن اکیڈمک کونسل کی اپروول سے یونیورسٹی نے ایل ایم ایس کے ذریعے تمام ٹیچنگ موادطلباء و طالبات کی سہولت کیلئے اپ لوڈ کردیا ہے جبکہ مذکورہ ایل ایم ایس سسٹم تمام ٹیچنگ سر گرمیاںطلباء وطالبات کو مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وی سی کے حکم کے مطابق ای لرننگ تعلیمی نظام کامیابی سے جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں