فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی عید الا ضحی صفائی آپریشن پیر کو تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہا، پہلے 2 روز کے دوران ہفتہ اور اتوار کو 11128ٹن ۱ٓلائشیںبروقت اٹھا کرتلف کی گئیں

پیر 3 اگست 2020 13:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی عید الا ضحی صفائی آپریشن پیر کو تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہا۔ جبکہ پہلے 2 روز کے دوران ہفتہ اور اتوار کو 11128 ٹن ۱ٓلائشیںبروقت اٹھا کرتلف کی گئیں۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید کے پہلے روز 5732ٹن جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیااسی طرح ایف ڈبلیو ایم سی نے 439 پک اپس اور ریگولر مشینری کی مدد سے عید کے دوسرے روز شہر سے 5396ٹن آلائشیں اکٹھی کیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر پر اب تک شہر سے 11128ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشوں کو اٹھایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر میں آخری آلائش تک صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سی ای اوکاشف رضا اعوان خود بھی فیلڈ میں موجود اور تمام تر صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تیزی سے اٹھانے کیلئے عید صفائی مہم قربانی کے جذبے سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صفائی آپریشن کیلئی439 گاڑیاں اور 4 ہزار ویسٹ ورکرز ڈیوٹی پر مامور ہیںجبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم میں 12 ٹیلی فون لائنز کے ذریعے عوامی شکایات کا تیز رفتاری سے ازالہ کیا جارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی شہریوں کے بے حد تعاون پران کی مشکور ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں