عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری سٹاف کے ساتھ وفاقی و صوبائی ادارے کھل گئے،سٹاف ممبران کودفاتر آنے پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اپنانے،چہرے پر ماسک لگانے اور ہاتھوں میں گلوز پہننے کی ہدایت

پیر 3 اگست 2020 13:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری سٹاف کے ساتھ وفاقی و صوبائی ادارے پیر کو دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ دفاتر میں کام کیلئے ۱ٓنیوالے ضروری عملہ اورسٹاف ممبران کودفاتر آنے پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اپنانے،چہرے پر ماسک لگانے اور ہاتھوں میں گلوز پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے پیرکے روز اے پی پی کو بتایا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ڈیوٹی پر ۱ٓنیوالے ضروری عملہ سے کہا گیاہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایک دوسرے سے مصافحہ اور گلے ملنے سے گریزسمیت جسمانی دوری و سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ہینڈ واش اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں