دکان کی چھت پرسوئے ہوئے نوجوان کا قتل

پیر 3 اگست 2020 14:05

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) پولیس تھانہ لنڈیانوالہ فیصل ۱ٓباد کے علاقہ چک نمبر 651/2 گ ب میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم سنگدل قاتلوں نے اپنی دکان کی چھت پرسوئے ہوئے ایک نوجوان محمد اقبال کی شہ رگ کاٹ کر اسے موت کی ۱ٓغوش میں پہنچادیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ محمد اقبال کی شہ رگ تیز دھار ۱ٓلے سے کاٹی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول جانوروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر جائے وقوعہ سے شہادتیں جمع کرنے کے بعد تفتیش کا ۱ٓغاز کردیا ہے اور قتل کی وجہ جاننے سمیت قاتلوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں