موٹروے پر جنسی ہراسگی کا ایک اور شرمناک واقعہ

ایم 3 موٹروے پر میاں بیوی سے زبردستی غیر اخلاقی حرکات کروانے کے بعد ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر ستمبر 21:09

موٹروے پر جنسی ہراسگی کا ایک اور شرمناک واقعہ
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) موٹروے پر جنسی ہراسگی کا ایک اور شرمناک واقعہ، ایم 3 موٹروے پر میاں بیوی سے زبردستی غیر اخلاقی حرکات کروانے کے بعد ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی گئی۔ گلف نیوز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے دلخراش واقعے کے بعد موٹروے پر ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایم 3 موٹروے فیصل آباد پر ایک میاں بیوی کو 3 افراد نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی ایم 3 کی حدود میں موجود تھے اور ایک دوسرے سے گفتگو کرنے میں مصروف تھے جب وہاں اچانک 3 افراد آن پہنچے۔ تینوں افراد نے پہلے دونوں میاں بیوی کو ہراساں کیے اور پھر انہیں زبردست غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے سے انکار کرنے پر ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا اور پھر اس عمل کی ویڈیو بھی بنا لی۔ بعد ازاں ملزمان نے متاثرہ میاں بیوی کو بلیک میل کر کے پیسے حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر ان کی غیر اخلاقی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ بعد ازاں متاثرہ میاں بیوی نے پولیس سے رجوع کر کے شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لے کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 2 ملزمان کی شناخت بابر اور احسان کے نام سے ہوئی، ان کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
                      

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments