مولانا فضل الرحمن کی جنرل باجوہ سے ملاقات کی تاریخ و جگہ بھی بتاسکتا ہوں،شیخ رشید

تمام لیڈر 16 تاریخ کو رات کے وقت آرمی چیف سے ملے،پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ نہیں دیگی، فضل الرحمان کو منہ کی کھاناپڑیگی میں اخلاق کے دائر سے باہر نہیں جاسکتا ، بلاول جب پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب میں قومی سلامتی کمیٹی کا ممبربن تھا،وفاقی وزیر ریلوے کی گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:50

مولانا فضل الرحمن کی جنرل باجوہ سے ملاقات کی تاریخ و جگہ بھی بتاسکتا ہوں،شیخ رشید
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا ون آن ون ملاقات کا انکار کریں میں تاریخ اور جگہ بھی بتاؤں گا، تمام لیڈر 16 کی رات کو جنرل باجوہ سے ملے ہیں۔فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کہتا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں اگر شیخ رشید ہوں تو میں نہیں آؤں گا، بلاول تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب میں قومی سلامتی کونسل کا ممبر تھا۔

’قومی سلامتی کے امور پر آئندہ کسی اجلاس میں اگر شیخ رشید ہوئے تو میں نہیں جاؤں گا‘شیخ رشید نے کہاکہ بلاول میں آپ کو جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نہ یہ استعفیٰ دیں گے، نہ دھرنا دیں گے، نہ عدم اعتماد لائیں گے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ زبیر کو چیلنج کرتاہوں ان کی 36 سال میں کبھی جنرل باجوہ سے ملاقات نہیں ہوئی، محمد زبیر نے خود ٹائم لیا، ایک ہفتے میں دو بار ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں ملے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ نہیں دیگی، فضل الرحمان کو منہ کی کھاناپڑیگی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بلاول سے پیار کرتا ہوں، وہ میرا پیارا ہے، بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا کیا بگاڑا ہے۔جی ایچ کیو کو نہ سیاسی معاملات پر بلانا چاہیے اور نہ سیاسی قیادت کو وہاں جانا چاہییانہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کی قبر خودکھودی ہے، جنوری میں ن سے ش نکلیگی، پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دی گی، اگر استعفیٰ دیا تو سندھ سے بھی حکومت جائیگی۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کو چیلنج دیا کہ اگر وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو دیں ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کرتے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، بلاول سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج منہگائی، بیروزگاری اس وجہ سیہوئی ہے کہ چور ملک کا مال باہر لیگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔آرمی چیف سے ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دو بار ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آراس کے علاوہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی دو بار ملاقاتیں ہوئیں، آرمی چیف سے محمد زبیر نے اگست کے آخر میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف سے محمد زبیر نے 7 ستمبر کو بھی ملاقات کی اور دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے، آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں،ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں