طلال چوہدری کے جھگڑے کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے پولیس کی 4 رکنی کمیٹی تشکیل

پولیس کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی واقعے کی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی تجویز کرے گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 ستمبر 2020 11:29

طلال چوہدری کے جھگڑے کا معاملہ ، تحقیقات کیلئے پولیس کی 4 رکنی کمیٹی تشکیل
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد اور ن لیگی خاتون رکن قومی اسمبلی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس کی 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی اسی پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کی سربراہی کریں گے ، پولیس کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی واقعے کی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی تجویز کرے گی ، پولیس ٹیم مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب علی کا بیان قلمبند کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے تھے ، جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ان کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر حملہ کیا ، جھگڑے کے نتیجے میں طلال چوہدری کا بازو دو جگہ سے فریکچر ہوا جب کہ ان کے بائیں بازو کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں ، جھگڑے میں طلال چوہدری کی مختلف ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں ، طلال چوہدری کو نجی اسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ۔ جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کو طلال چوہدری کو سیکورٹی دینی چاہئیے جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے درخواست ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے علاج معالجے کا خصوصی خیال کیا جائے ۔

ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر لیگی رکن قومی اسمبلی کی جانب سے تشددکے واقعہ کی سی سی پی او لاہور کو ذاتی دلچسپی لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کروانی چاہئیے اور جو قصور وار ہے اسے قانون کے تحت سزا دینی چاہیئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں