کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اتوار 29 نومبر 2020 14:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2020ء) : فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن آج 30 نومبر بروز پیر کو بھرپور طریقے سے منایاجا ئے گا جبکہ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، مختلف موبائل فون کمپنیز اور پی ٹی سی ایل سمیت انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے دیگر اداروں سمیت این جی اوز کے اشتراک سے مختلف تقریبات کاانعقاد کیاجا ئے گا جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ایکسپرٹس سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کو اہم امور کے بارے میں بریف کیاجا ئے گا۔ماہرین انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایاکہ اس دن کو منانے کا آغاز 30نومبر 1998 کو ہوا تھا جس کا مقصدتمام شہریوں میں کمپیوٹر کے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو کمپیوٹر کے استعمال سے متعلق مکمل رہنمائی و معلومات فراہم کی جا سکیں۔مزید برآں مذکورہ دن کی مناسبت سے آئی ٹی کے شعبے سے منسلک کمپنیوں کی جانب سے واکس کااہتمام بھی کیاجا ئے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں