5سالہ بچہ گلی میں کھیلتے ہوئے ویگن تلے آکر جاں بحق‘حادثے کا مرتکب ڈرائیور فرار

اتوار 29 نومبر 2020 16:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) 5سالہ بچہ گلی میں کھیلتے ہوئے ویگن تلے آکر جاں بحق‘حادثے کا مرتکب ڈرائیور فرار‘پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ربانی کالونی گلی نمبر8کے رہائشی شاہ نواز کا 5سالہ بیٹا سمیع اللہ اپنی گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران اچانک گزرتی ہوئی ویگن تلے آکر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں