وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کیلئے جو 13ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوںکیلئے فنڈ زکااعلان کیا تھا وہ بھی اعلانات کی نظر ہوگیا

اعلانات دھر ے کے دھرے رہ گئے متعلقہ محکموں نے فیصل آباد کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا

منگل 1 دسمبر 2020 23:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کیلئے جو 13ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوںکیلئے فنڈ زکااعلان کیا تھا وہ بھی اعلانات کی نظر ہوگیا اور اعلانات دھر ے کے دھرے رہ گئے متعلقہ محکموں نے فیصل آباد کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا آن لائن کو ذرائع نے بتا یا ہے کہ محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی نے فنڈز کی کمی کا جواز پیش کرتے ہوئے رقم جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے یا د رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایک تقریب میںوفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب ،قومی سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کمبو کا اور ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کیلئے 13ارب کے پیکج کا جو اعلان کیا ہے اس کی حکومت نے منظور ی دیدی ہے اور بہت جلد منصوبو پر کام شروع ہوجائے گا یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد شہر اور ضلع کو جانے والی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روز بروز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں