2018ء کے الیکشن میں آپ کے ووٹ کی امانت میں خیانت کی گئی، ہم حساب لینگے ، شاہد خاقان عباسی
ہمارے مسائل کا حل آئینی کی بالادستی میں ہے، صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں ، سابق وزیر اعظم کا خطاب ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اورجو جماعت کامیاب ہو وہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدا ر میں آئے، رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کا قافلہ چل پڑا ہے اور یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا، 13دسمبر کو سلیکٹ حکومت کا خاتمہ ہوگا ، احسن اقبال
جمعہ دسمبر 23:20

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہر آدمی مہنگائی سے تنگ ہے ،مہنگائی وہ تحفہ ہے جو عمران خان نے دیا ، عمران خان کو لانے والوں نے دیا ہے ، ہمارا اختلاف آئین سے توڑنے والوں سے ہے ، اختلاف معیشت کو تباہ کر نے والوں سے ہے ، اگر ہم نے مہنگائی کو ختم کر نا ہے تو آئین پر عمل کر نا ہوگا ، معیشت بہتر بنانی ہے تو آئین پر چلنا ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ 2013ء میں سولہ سولہ گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی ، نواز شریف کے دور میں بجلی اور گیس بھی تھی ، اگر پاکستان چلتا رہتا تو پاکستان کا بہت بلند مقام ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا حکمران آیا جس کی سوچ چھوٹی ہے وہ عوام کی تکلیف کی بات کر نے کی بجائے اپوزیشن کی بات کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ماضی کی اپوزیشن نہیں ہے ، مسلم لیگ (ن) پر الزام لگتا تھا وہ جدوجہد میں آگے نہیں ہوتے ، جیل میں سب سے پہلے نوازشریف گیا ، جیل میں مریم نواز ، رانا ثناء اللہ ، شہباز شریف جیل میں گئے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں پر بھینس چوری کا الزام لگایا جاتا تھا ، آج کے حکمرانوں نے رانا ثناء اللہ پر پندرہ کلو ہیروئن ڈال دی ، یہ شرم ناک باتیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں نام نہاد جمہوریت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی ، کوئٹہ ،پشاور اور گوجرانوالہ میں تاریخی جلسہ تھا ، ملتان میں جلسہ کو روکا گیا ، پھر بھی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا گیا ۔سابق و زیر اعظم نے کہاکہ عوام نے تیرہ دسمبر کو باہر نکلنا ہے ، پورا پاکستان دیکھے گا لاہور میں جلسہ کیسے ہوتا ہے ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں ہے یہ نو جوانوں کے مستقبل کی جنگ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پی ڈی ایم کی تحریک کو کامیاب کر نا ہے اور پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کر نا ہے ۔انہوںنے کہاکہ 2018ء کے الیکشن کو چوری کیا گیا ، آپ کے ووٹ کی امانت میں خیانت کی گئی ہم نے اس کا حساب لینا ہے ، عوام کو ایک بار پھر اپنی رائے کا حق دینا ہے اور ایسا نمائندہ آئے جو پاکستان کے عوام کے مسائل حل کر سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مسائل کا حل آئینی کی بالادستی میں ہے ۔رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کسی کو گالی دی ہے نہ برا کہا ہے ، نوازشریف نے عمران خان کا نام تک نہیں لیا ، نوازشریف کا موقف ہے ملک آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے ، عوام کے ووٹ کو عزت ملنی چاہیے ، عوام کے ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جاناچاہیے ، پاکستان کو ہمارے آبائو اجداد نے سیاسی جدوجہدکے نتیجے میں وجود میں آیا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کہتا ہے پاکستان کو ووٹ کی طاقت سے چلایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کوئی نیا تجربہ کر نے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں اورجو جماعت کامیاب ہو وہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدا ر میں آئے ۔راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران کو لانے کیلئے بڑے بڑے قصے گھڑے گئے ، مریم نواز نے ملتان میں کہا بندہ ایماندار ہے اور پھر ساری خرابیاں گنوائیں ۔ اس موقع پر راناثناء اللہ نے وزیر اعظم پر سنگین الزامات لگائے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا خرچہ چلانے والی اے ٹی ایمز پھر آٹا ، چینی ، پٹرول ڈکیتی سے کماتی ہیں ، ادویات ڈکیتی سے سینکڑوں ارب کماتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران مخالفین کے خلاف جھوٹی مقدمات بنائے ہیں ، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس بنائے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا مقدمہ میڈیا کے سامنے چلایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اب عمران خان کو نہیں چھوڑینگے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری طاقت کے ساتھ لاہور میں جائیں گے اور یہ جہاں روکیں گے وہی جلسہ ہوگا ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ چل پڑا ہے اور یہ قافلہ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ 13دسمبر کو سلیکٹ حکومت کا خاتمہ ہوگا کیونکہاس حکومت کو اب جانا ہے اور مسلم لیگ ن نے دوبارہ آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ میاں جاوید لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سترسال سے پاکستان میں آئین اور قانون پر عمل نہیں ہوا، انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ نے مہنگائی اور بے روز گاری کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کر نا ہے تو آئین اور قانون کے مطابق ملک کو چلانا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
فیصل آباد سے متعلقہ
فیصل آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران اور امریکہ آمنے سامنے آ گئے،24گھنٹوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے
-
انڈیا منہ دیکھتا رہ گیا،چین نے انڈین ریاست ارون چل پردیش پر قبضہ کرلیا
-
یورپ میں مسلمان خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت مل گئی
-
نعوذباللہ! اسلام کوئی مذہب نہیں ہے،یہ سیاسی پارٹی ہے ا ور اس کے ماننے والے جنگجو ہیں
-
برطانیہ میں کورونا اموات کا ریکارڈ قائم ہو گیا،روزانہ935افراد کی موت ہونے لگی
-
پی ڈی ایم کا احتجاج، حکومت کا احتجاج میں شرکت کی کوشش کرنے والے مدارس کے طلبہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا،رحمان ملک
-
آمروں ،سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمیشن ،ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فارن فنڈنگ کیس کا مرکزی ملزم عمران خان ، مدر آف این آر او لیکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا، مولانا فضل الرحمن
-
کراچی میں پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز پر پی پی کے کارکنوں کا حملہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس
-
قائد اعظم انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ میزبان کلب نے جیت لی
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.