نواز شریف نے فیصل آباد میں پارٹی مقبولیت کم ہونے کا نوٹس لے لیا

قائد ن لیگ کی چوہدری شیر علی کو سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت

پیر 18 جنوری 2021 20:46

نواز شریف نے فیصل آباد میں پارٹی مقبولیت کم ہونے کا نوٹس لے لیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے فیصل آباد میں پارٹی مقبولیت کم ہونیکا نوٹس لے لیا‘چوہدری شیر علی کو سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کرنیکی ہدایت‘بابائے سیاست اپنے قائد کے حکم پر شدید سردی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہوگئے‘پنجاب کے دوسرے بڑے شہر میں مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت کا گراف بلند ہونے لگاآن لائن کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو اطلاعات ملیں کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے جس پر انہوں نے بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے رابطہ کرکے فیصل آباد میں سیاسی میدان گرمانے کی ہدایت کردی جس پر سابق ممبر قومی اسمبلی ومیئر فیصل آباد چوہدری شیر علی ضیف العمری اور شدید سرد موسم کے باوجود سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے بابائے سیاست نے پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کیساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر رکھی ہے موصوف پارٹی کارکنوں کی غمی‘خوشی میں بھی شریک نظر آتے ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت کو ہر خاص وعام کا سراہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی میدان میں انکا متحرک کردار مسلم لیگ (ن) کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا اور فیصل آباد ایک بار پھر میاں محمد نوازشریف کے متوالوں کا شہر نظر آئے گا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں