فیصل آباد میں پولیس گردی کا واقعہ، نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

وقاص کے پیٹ میں ایک گولی ماری گئی،زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہوئی،بروقت طبی امداد سے جان بچائی جا سکتی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جنوری 2021 12:39

فیصل آباد میں پولیس گردی کا واقعہ، نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2021ء) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پویس نے ناکے پر نہ رکنے پر گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں وقاص نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔فیصل آباد میں پولیس گردی کا شکار ہونے والے شہری وقاص جٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وقاص کو ایک گولی پیٹ میں لگی۔

ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد دی جاتی تو جان بچائی جا سکتی تھی۔یہاں پر یہ بھی واضح ہو کہ قتل ہونے والے شہری کے کزن جو کہ اس گاڑی میں موجود تھے، نے انکشاف کیا ہے کہ وقاص پر فائرنگ کے بعد پولیس نے ہمیں تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور گاڑی میں لے کر گھومتے رہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہے کہ اگر وقاص کو زخمی حالت میں بھی اسپتال پہنچایا جاتا تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

۔دوسری جانب فائرنگ کرنے والے پٹرولبگ پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔کہ واقعے کے بعد مقتول وقاص کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے لاری اڈا پر ٹریفک بلاک کردی ۔ مظاہرین کے احتجاج کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پٹرولنگ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ناکے پر موجود سب انسپکٹر شاہد منظور اور 2 کانسٹیبل حراست میں لیے گئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اشارے سے گاڑی کو روکا لیکن انہوں نے گاڑی نہ روکی ۔ مقتول وقاص اور اس کے ساتھیوں نے شراب پی رکھی تھی ۔ اگر پولیس اہکاروں کی غلطی پائی گئی تو ضرور کارروائی ہو گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں