انسداد دہشتگردی عدالت نے منصورآباد کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

جوڑوں کو عمر قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم

جمعرات 21 جنوری 2021 20:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شہزاد حسن نے تھانہ منصورآباد کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئی2 جوڑوں کو عمر قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 18فروری 2020کو نجی کمپنی کے ملازم شبیر احمد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر کشمیر روڈ پر جا رہا تھا کہ مجرمہ غزالہ نے لفٹ لینے کے بہانے روک لیا کار میں سوار ہوئی تو اسکے ساتھی مجرمان بھی موقع پر پہنچ گئے جو اسکو اغواء کرکے لے گئے اور اس کے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا جبکہ مغوی کے پاس اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے کی شاپنگ کی جس پر منصور آباد پولیس نے 3 روز بعد مغوی کو برآمد کرکے مجرمان فضل محمود اسکی اہلیہ غزالہ اور محمد رئیس اور اسکی اہلیہ فرحانہ کو گرفتارکرکے چالان فاضل عدالت میں بھجوایا تھا فاضل عدالت نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرمان فضل محمود‘غزالہ‘محمد رئیس اور فرحانہ کو 365Aکے تحت عمر قید اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا کا حکم سنا دیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں