فیصل آباد،آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 15 ایس ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 26 جنوری 2021 17:32

فیصل آباد،آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 15 ایس ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 15 ایس ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تقرری کے منتظر محمد افضل کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد عمران احمد ملک کو ایڈیشنل ایس ایس پی سکیورٹی لاہور، ایڈیشنل ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور محمد ارشد زاہد کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد، تعیناتی کے منتظر غلام ناصر کو ایس ایس پی آر آئی پی فیصل آباد ریجن، ایس پی بی ٹی ایس فیصل آباد احمد نواز چیمہ کو ایس پی انوسٹی گیشن برانچ لاہور، ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور سردار ماہوار خان کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور، ایڈیشنل ایس پی صدر گوجرانوالہ تصور اقبال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشن علامہ اقبال ٹائون لاہور، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون لاہور عبدالوہاب کو ایڈیشنل ایس پی صدر گوجرانوالہ، ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور ہائیکورٹ طاہر مقصود کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون لاہور، تعیناتی کے منتظر شہزاد حمید کو ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ، ایڈیشنل ایس پی علامہ اقبال ٹائون لاہور کیپٹن (ر) محمد اجمل کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب عاصم افتخار کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون لاہور۔

(جاری ہے)

تعیناتی کے منتظر احسان الله چوہان کو ایڈیشنل آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انوسٹی گیشن برانچ لاہور، اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انوسٹی گیشن برانچ لاہور سید اسد مظفر کو ایس پی انوسٹی گیشن ٹو لاہور تعینات کر دیا جو کہ آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لینگے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں