ٹرین میں سفر کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

بدھ 4 اگست 2021 13:42

ٹرین میں سفر کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ریلوے ہیڈکوارٹر کی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ویکسین مہم تیز، ریلوے حکام نے ملازمین اور مسافروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے ملازمین اور مسافروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں۔15 دنوں میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور روہڑی ریلوے سٹیشنز پر ویکسین سینٹر بنانیکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ہدایات کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والیملازمین کی یکم ستمبر سے تنخواہیں روک لی جائیں گی۔یکم ستمبر سے بغیر ویکسین سفر کرنے والے مسافروں سے ٹکٹوں میں 10 فیصد کورونا سرچاج لیا جائے گا۔یکم جنوری سے 20 سال سے اوپر بغیرویکسی نیشن مسافروں پر سفری پابندی ہو گی۔یکم جنوری 2022 سے صرف 20سال سے کم عمر افراد بغیر کورونا ویکسین سفر کر سکیں گے جبکہ یکم اپریل 2022 سے بغیر ویکسین مسافروں پر مکمل سفری پابندی ہو گی۔ڈپٹی جنرل مینجر ریلویز فرمان غنی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں