براستہ جڑانوالہ سے لاہور شورکوٹ جانے والی ٹرینیں عرصہ دراز سے بند محکمہ ریلوے کو ہر ماہ کڑوروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا

منگل 21 ستمبر 2021 14:27

براستہ جڑانوالہ سے لاہور شورکوٹ جانے والی ٹرینیں عرصہ دراز سے بند محکمہ ریلوے کو ہر ماہ کڑوروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مقامی سیاستدان کی بے حسی براستہ جڑانوالہ سے لاہور سے شورکوٹ جانے والی ٹرینیں عرصہ دراز سے بند محکمہ ریلوے کو ہر ماہ کڑوروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور سے شورکوٹ براستہ شیخوپورہ چلنے والی چار ٹرینیں آٹھارہ ماہ سے بند پڑی ہے ٹرینیں بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مسافر ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ محکمہ ریلوے ملازمین فارغ ہونے کی وجہ سے ہر ماہ محکمہ ریلوے سے کڑوروں روپے مفت تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے متعدد بار اس مسئلے پر حکومت کو آگاہ کیا مگر ابھی تک حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کی جان بوجھ کر کوشش نہیں کی یہ بات قابل غور ہے کہ لاہور سے شورکوٹ چلنے والی ٹرینوں میں ایم این ایز نے خواہ مخواہ رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیا پاکستان میں عوام کے لئے فوری طور پر ٹرینوں کو دوبارہ بحال کریں تاکہ عوام اپنے سفر کو جاری رکھ سکیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں