بیگم گورنر پنجاب پروین سرور کا فیصل آباد کا دورہ

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 24 ستمبر 2021 17:24

بیگم گورنر پنجاب پروین سرور کا فیصل آباد کا دورہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور اعوان والا اور ڈھڈی والا محلہ طارق پورہ میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا اور سابق چیئرمین ریاض کموکابھی موجود تھے۔بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ اہلیان علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں لیکن آبادیوں میں مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے لوگوں کو صاف پانی میسر آرہا ہے جو کہ کسی نعمت سے، کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

بیگم گورنر نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس علاقے میں 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھااورآج تیسرے پلانٹ کا افتتاح ہو چکا ہے۔

دریں اثناء بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے سسٹم فاونڈیشن کابھی دورہ کیا۔چیئرمین پاسبان ویلفیئرمیجر ریٹائرڈ شاہنواز بھی موجود تھے۔بیگم گورنر نے سسٹم فاونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیااورخواجہ سراؤں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم سینٹر کے قیام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس ادارہ میں  ٹرانسجینڈرز کو نان فارمل تعلیم دی جارہی ہے جبکہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگارکمانے کے لیے مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنگ،نسل،مذہب اور ذات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت عظیم اقدام ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں