فیصل آباد شہر کی گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی گئی

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 24 ستمبر 2021 17:26

فیصل آباد شہر کی گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی گئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر کی گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی گئی ہیں جو عبداللہ پور سے متصل گرین سروس روڈ سے رفحان ملز تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے 800 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی ہے جبکہ شہر کے دوسرے مین حصے جڑانوالہ روڈ فلیٹس کے سامنے واقع غیر قانونی پٹرول پمپ کو منہدم کرنے کے بعد 300x80 فٹ کے ایریا کو بھی مکمل گرین بیلٹ میں ڈویلپ کر کے اس پر بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان گرین بیلٹس کی ڈویلپمنٹ کا کام رواں ماہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ انکروچمنٹ کے دوران جگہ کلیئر اور ڈویلیپ کی گئی گرین بیلٹس اور پارکس اس کے علاوہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں