ایف بی آر کی ویب سائٹ 15 روز تک بند رہی، 1 لاکھ کے قریب ٹیکس گزار ریٹرنز جمع کرواسکے،لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات،صرف 2 روز باقی

منگل 28 ستمبر 2021 13:28

ایف بی آر کی ویب سائٹ 15 روز تک بند رہی، 1 لاکھ کے قریب ٹیکس گزار ریٹرنز جمع کرواسکے،لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات،صرف 2 روز باقی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ایف بی آر کی ویب سائٹس ہیک ہونے کے باعث تاحال 40 فیصد گوشوارے جمع ہوسکے، گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 2 روز باقی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تاحال صرف ایک لاکھ کے قریب ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع کرواسکے ہیں، ایف بی آر کی ویب سائٹ 15 روز تک بند رہنے کے باعث ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پائے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث لاک ڈائو ن اور ایف بی آر ویب سائٹس ہیک ہونے کے باعث آن لائن گوشوارے جمع نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ٹیکس گزارابھی تک اپنی ریٹرنز فائل نہیں کرسکے ہیں، ایف بی آر نے شہر بھر میں ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں