قتل کا جرم ثابت ہونے پرایک کو سزائے موت،دو کو قید کی سزا، چھ افراد بری کردیئے گئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:27

قتل کا جرم ثابت ہونے پرایک کو سزائے موت،دو کو قید کی سزا، چھ افراد بری کردیئے گئے
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ چک نمبر620گ ب کے سابق چیئرمین یونین کونسل رائے علی رزاق عرف علی رضا پروکہ،رائے علی حسن، منور حسین نے زمین کے تنازعہ پر ثانیہ بی بی کو فائرنگ کرکے چک نمبر623گ ب میں قتل کردیا تھا جبکہ زلیخاں بی بی کو شدید زخمی کردیا تھا ، دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے پر عدالت نے رائے علی رزاق کو سزائے موت اور ستر ہزار روپے جرمانہ، علی حسن، منور حسین کو سات سات سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی پولیس نے ملزموں کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ سابق چیئرمین رائے علی رضا پروکہ موقع سے فرار ہوگیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں