فیصل آباد میں 33لاکھ44ہزار305شہریوں ،52 ہزار489ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگا دی گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:19

فیصل آباد میں 33لاکھ44ہزار305شہریوں ،52 ہزار489ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگا دی گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک33لاکھ44ہزار305شہریوں اور52ہزار489ہیلتھ ورکرز کوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 24 لاکھ39ہزار120شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور9لاکھ5 ہزار185کودوسری خوراک جبکہ29776ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور22713کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرفیصل آبادڈاکٹربلال احمدنے جمعہ کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اس وقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی4لاکھ 18ہزار 685اوردوسری ڈوز کی2لاکھ 79ہزار 124  خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹوائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے افراد  کی رہنمائی کے لیے  سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے جبکہ  سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج  کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی مضر اثرات  نہیں  ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت  کے لیے  رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ اڑھائی سو افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔


فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں