پی ڈی ایم جلسے سے قبل جڑانوالہ میں طلال چوہدری نے ظہرانہ دیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:12

پی ڈی ایم جلسے سے قبل جڑانوالہ میں طلال چوہدری نے ظہرانہ دیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ظہرانہ دیا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے اعزاز میں طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے اپنے ڈیرے پر ظہرانہ دیا۔ظہرانے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے علاوہ دیگر عمائدین نے بھی شرکت کی۔طلال چوہدری کی قیادت میں جڑانوالہ سے بڑی تعداد میں لیگی کارکن فیصل آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments