جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فیصل آباد پہنچے

اتوار 17 اکتوبر 2021 00:20

فیصل آباد (سید ذکر اللہ حسنی۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فیصل آباد پہنچے۔ جہاں۔مصروف ترین دن گزارا۔ وہ اپنے میزبان جے یو آئی کے رہنما و سابق ممبر بلوچستان اسمبلی حاجی مجیب الرحمن دمڑ کی رہائش گاہ پہنچے۔

جہاں جے یو آئی کی مقامی قیادت مولانا ساجد فاروقی، حافظ ناصر گجر، مفتی فضل الرحمن ناصر، حافظ عرفان، قاری عبدالمنان گجر و دیگر نے استقبال کیا۔ جامعہ دارالقرآن کے مہتمم قاری یاسین،صاحبزادہ عزیزالرحمن، جمیل الرحمن،حبیب الرحمن نے انہیں جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاون کے دورہ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو مولانا فضل الرحمن نے حامعہ دارالقرآن میں ظہر کے بعد اساتذہ و طلباء سے خطاب کیا اور انہیں تعلیم و تعلم پر نصیحت کی۔

بعد ازاں وہ جے یو آئی کے فنانس سیکرٹری قاری عبدالمنان کے گھر گئے اور ان سے تعزیت کی جبکہ مولانا فضل الرحمن نے دیرینہ کارکن انصاری برادران سے بھی تعزیت کی۔ وہ جلسہ سے قبل پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سینیئر قیادت سے بھی ملے اور جلسہ کا لائحہ عمل طے کیا۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments