مریم نواز کی نواسی کے لیے کھلونوں کی خریداری کی تصویر وائرل

یہ نانی ہونے کا ایک خوبصورت احساس ہے۔ مریم نواز کا ٹویٹر پر بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اکتوبر 2021 11:37

مریم نواز کی نواسی کے لیے کھلونوں کی خریداری کی تصویر وائرل
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2021ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نواسی کے لیے کھلونے خریدتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس تصویر کو مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شئیر بھی کیا ۔ اس تصویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

تصویر شئیر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی سرینا کے لیے کھلونے خریدے۔ مریم نواز نے اپنے احساسات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نانی ہونے کا ایک خوبصورت احساس ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے فیصل آباد میں جلسہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز نے بہاولپور جاتے ہوئے ایک ریسٹ ایریا پر اپنی نواسی سرینا سے ویڈیو کال پر گفتگو کی جس کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مریم نواز اپنی نواسی سرینا کو ریسٹ ایریا کی ایک دکان میں موجود کھلونے دکھا کر پوچھ رہی ہیں کہ ان کو کیا چاہئیے؟ انہوں نے ویڈیو کال پر دکان کے ایک طرف لگے کھلونے دکھاتے ہوئے اپنی نواسی سے کہا کہ کیا آپ کو یہ چاہئیے؟ جبکہ ان کی نواسی بھی ان کے ساتھ باتیں کرتی رہی۔

دکان میں موجود لوگوں کو مریم نواز کا یہ الگ انداز خوب بھایا اور انہی میں سے کسی نے مریم نواز کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے خوشی کا اظہار کیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نانی بننے کی خوشی اور اعزاز ہے اور اس کے لیے میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں