فیصل آباد میں 24گھنٹوں میں کوروناکے 8 کیس رپورٹ ہوئے ، ترجمان ڈی ایچ اے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:59

فیصل آباد میں  24گھنٹوں میں کوروناکے 8 کیس  رپورٹ ہوئے ، ترجمان ڈی ایچ اے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح3فیصد پر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکے مزید8نئے پازیٹومریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1033اور ایکٹو کیسز کی تعداد234 ہو گئی ہے نیزالائیڈ ہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے55،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 21اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 8مریض داخل ہیں اسی طرح132کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران274افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے266افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور8افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1033 اور ایکٹو کیسز کی تعداد234 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25393مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے55، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 21اور گورنمنٹ  جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 8مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم132مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈ۔19کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 573 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 300، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 123اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈکے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں