فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1فیصد ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید10نئے کیس رپورٹ ہوئے،ترجمان ڈی ایچ اے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:30

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1فیصد ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید10نئے کیس رپورٹ ہوئے،ترجمان ڈی ایچ اے
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح1فیصد پر آ گئی اور 24گھنٹوں میں کوروناکے مزید10نئے پازیٹومریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1033اور ایکٹو کیسز کی تعداد212 ہو گئی ہے نیزالائیڈ ہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کی46،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 22اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 8مریض داخل ہیں اسی طرح112کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے ہفتہ کو این این آئی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1182افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سی1172افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور10افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1033 اور ایکٹو کیسز کی تعداد212 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کی25435مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کی46، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 22اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 8مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم112مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 402 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈکے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں