فیصل آباد،مشتعل پٹھان کی فائرنگ سے کھڑکی میں کھڑانوجوان قتل

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ڈجکوٹ روڈ پر مشتعل پٹھان کی فائرنگ سے کھڑکی میں کھڑے نوجوان گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، فائرنگ کرنے والے پٹھان دکانیں بند کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بیرون جھنگ بازار ڈجکوٹ روڈ پر مبینہ طور پر روزی خان پٹھان ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر 40 سالہ سلیمان ولد حمید کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا تو گولی اسکی چہرے پر لگی، مضروب کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں