فیصل آباد، دوران ڈیوٹی سٹاف نرس دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہارگئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوران ڈیوٹی سٹاف نرس دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہارگئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فرائض سرانجام دینے والی سٹاف نرس آصفہ وارڈ میں ڈیوٹی دے رہی تھی کہ گزشتہ شب 8بجے کے قریب اسکو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وارڈ میں گرپڑی وہاں پرموجود عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ لایاگیا جہاں پرڈاکٹرز نے اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں