حکومت عوامی خدمت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے‘میاں فرخ حبیب

مہنگائی عالمی مسئلہ ،کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات

منگل 26 اکتوبر 2021 23:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشرعات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے ماضی میں جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔حلقہ این اے 108 کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

فراہمی و نکاسی کے منصوبوں ‘سڑکوں ‘ گلیوں ‘ پارکوں سکولوں و کالجوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ پارکوں کی تعمیر و مرمت و تزئین و آرائش میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے آسا سنگھ پارک ڈاکٹر چوک ڈی ٹائپ کالونی کی تزائین و آرائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی میاں نیبل ارشد ‘صدر پارک صوفی محمد انور ‘ میاں جاوید سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ‘پارکوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین وآرائش وزیر اعظم عمران خان کاوژن ہے ۔ حلقہ کے لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ پارکوں کی دیکھ بھال میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے جس کے باعث پاکستان بھی متاثرہورہاہے ،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے ۔

پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کومہنگائی کی آڑمیں کھڑاکرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ اپوزیشن مہنگائی کاڈھول پیٹ کرعوام کوبے وقوف نہیں بناسکتی ۔پی ڈی ایم معصوم بن کرمہنگائی کاواویلامچاکرسیاسی عزائم پورے کرناچاہتی ہے مگروہ یاد رکھے کہ عوام اب باشعورہوچکے ہیں وہ مزیدان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔صدرپارک صوفی محمد انور اور میاں جاوید سمیت دیگر معززین نے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مزیدعوامی خدمت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں