فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح3فیصد پر آگئی، 24گھنٹوں میں مزید22 کیس رپورٹ ہوئے،ترجمان ڈی ایچ اے

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:45

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح3فیصد پر آگئی،  24گھنٹوں میں مزید22   کیس رپورٹ ہوئے،ترجمان ڈی ایچ اے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح3فیصد پر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکے مزید22نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1034اور ایکٹو کیسز کی تعداد248 ہو گئی ہے نیزالائیڈ ہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے48،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 18اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 7مریض داخل ہیں اسی طرح108کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران768افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے746افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور22افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1034 اور ایکٹو کیسز کی تعداد248 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25495مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے48، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 18اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 7مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم108مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 402 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈکے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں