فیصل آباد میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی مثبت شرح 1 فیصدپر آگئی، 24گھنٹوں میں 3نئے کیس رپورٹ

پیر 29 نومبر 2021 14:16

فیصل آباد میں کورونا  وائرس کے متاثرہ  کیسز کی مثبت شرح 1 فیصدپر آگئی،  24گھنٹوں میں 3نئے کیس رپورٹ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) فیصل آباد میں ورونا  وائرس کے متاثرہ  کیسز کی مثبت شرح1 فیصدپر آ گئی اور 24گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 3نئے پاکیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1047اور ایکٹو کیسز کی تعداد78 ہو گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں  24گھنٹوں کے دوران524افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3افرادکے ٹیسٹ مثبت  آئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے 1047افراد جاں بحق ہو  چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد78 ہو گئی ہے  اور  اب تک کووڈ19کے25ہزار 866مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ۔19کے30، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 8اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 3مریض داخل ہیں جبکہ اس وقت کووڈ ۔

19سے متاثرہ 26افراد گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈ۔19کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 402 بیڈز مختص ہیں جن میں  الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈز شامل ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ۔19کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments