فیصل آباد:محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کا سموگ کے خلاف جاری انسدادی اقدامات کے تحت کارروائیاں

دو بھٹوں کو ایک لاکھ روپے اور شاہرات پر 20 وہیکلز کو 9850 روپے جرمانہ

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے گزشتہ روز سموگ کے خلاف جاری انسدادی اقدامات کے تحت کارروائیاں کرکے دو بھٹوں کو ایک لاکھ روپے اور شاہرات پر 20 وہیکلز کو 9850 روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نے بتایا کہ ٹیموں نے شاہرات پر 72 وہیکلز کو چیک کیا اور دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو جرمانے کرتے ہوئے انہیں انجنز کی درستگی کی تاکید کی۔

انہوں نے بتایا کہ دوران چیکنگ شیخوپورہ روٹ پر 74 ر۔ب بندالہ تحصیل جڑانوالہ میں آر ایس برکس کمپنی اور 247 ر۔ب میں گنج شکر برکس کو 50/50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں