فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی

منگل 30 نومبر 2021 12:59

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی پازیٹو شرح زیروپر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکاصرف1 نیا پازیٹو مریض رپورٹ ہوا جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1048اور ایکٹو کیسز کی تعداد77 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے32،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 13اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 3مریض داخل ہیں اسی طرح27کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران313افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تمام312افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور1 شخص کاٹیسٹ پازیٹو آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونے والے  افراد کی کل تعداد1048 اور ایکٹو کیسز کی تعداد77 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25870مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے32، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 13اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 3مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم27مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 402 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں